حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں کم از کم 29 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق ، عراقی خبروں کے ذرائع نے بغداد کے صدر قصبے میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔النجباء تحریک ٹیلی گرام چینل نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ الصدر شہر کے الواحدت مارکیٹ میں ہوا۔ٹیلیگرام چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ خود کش تھا۔
صابرین ذرائع کے مطابق دھماکے میں اب تک 29 افراد شہید ہوگئے ہیں۔اناطولیہ نیوز ایجنسی نے اسپتال کے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 22 افراد شہید اور 47 زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور اسکی ذمہ داری داعش دہشتگرد گروہ نے قبول کی ہے۔الاحد نیوز نیٹ ورک کے مطابق ، دھماکے میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد خواتین اور بچے تھے۔
دھماکے کے مقام پر نیٹ ورک کا رپورٹر بھیڑ کے پاس گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ “ہر انتخابات کے ساتھ ہی ایک تباہی ہوتی ہے … ہم نہیں چاہتے ہیں کہ مصطفی الکاظمی حکومت تعزیت پیش کرے۔
عراقی شہریوں نے اطلاع دی ہے کہ ایک خودکش برقعے والی خاتون دھماکے کا سبب بنی ہے۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ یہ خاتون بنگلہ دیشی شہری ہے۔